قلات، موٹروے پولیس کے 8اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص

قلات:قلات میں کورونا کیسز میں اضافہ، موٹر وے پولیس کے 8 اہلکاروں سمیت دیگر میں کورونا وائرس کی تصدیق،ضلع قلات میں مریضوں کی کل تعداد 32 ہوگئی، کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ سینٹر اور گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات اور شہید میر اورنگزیب انٹر کالج منگچرقرنطینہ سینٹر میں اب تک کل 158افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان میں منگل بدھ 3جون کو بھی نو افراد کے کورونا ٹیسٹ سیمپل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئے ہیں۔ جن میں موٹروے پولیس کے آٹھ اہلکاروں سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ 40 کے رپورٹس آنا باقی ہے جبکہ دیگر 86 افراد کے رپورٹس نیگیٹو آئے ہیں۔ جن افراد کے رپورٹس مثبت آئے ہیں انہیں قرطینہ سنٹر اور گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہیں ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے بتایا کہ وہ ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر گنشام داس اور ڈاکٹر نصرت کے ہمراہ گھروں میں آئسولیٹ مریضوں کے پاس گئے اور انکی چیک اپ کی انہوں نے کہا کہ ہم باربار عوام الناس سے اپیل کرتے ہیکہ کورونا وائرس علامات ظاہر ہونے پر وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائے تاکہ اس وبا سے وہ خود اور دوسرے محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں