حکومت ناکام، کورونا، ٹڈی دل اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کورونا وائرس، ٹڈی دل ، پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، وزیراعظم ٹائیگر فورس کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے استعمال کریں ، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت نے عوام کو مسائل کا شکا ر کردیا ہے ،پہلے حکومت نے کورونا وائرس کو روکنے میں ہیل ہجت سے کام لیا جسکا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے اور اب ٹڈی دل کی وجہ سے قحط سالی کا خدشہ ہے لیکن حکمران خواب خرگوش میں ہیں انہیں نہیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں ٹڈی دل نے کورونا وائر س سے زیادہ تباہی مچائی ہے حکومت نے پاس موجود مشینری کو عدم توجہ کی بنا ء پر زنگ لگ چکا ہے اب ہم بوتلوں اور ٹریکٹر میں اسپرے بھر کر کروڑوں ٹڈیوں کا مقابلہ کرنے جارہے ہیں جسکا انجام بھی عوام اور زمیندار کو ہی بھگتنا ہوگا حکومت کو چاہیے کہ جو ٹائیگر فورس کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بنائی گئی ہے اس زرعی زمینوں سے ٹڈی بھگانے کے لئے استعمال کیاجائے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں قیمت میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے لیکن یہاں پر ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت سے دوسری طرف مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دو بھر کردیا ہے اگر یہی صورتحا ل چلتی رہی تو ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل اس نااہل حکومت کا خاتمہ ہے اگریہ حکومت چلتی رہی تو ملک بحرانوں کے دلدل میں مزید پھنس جائیگا اور حکمران ملک کا سوداکر کے فرار ہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں