وزیراعظم کا کیچ حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کی اموات پر اظہار افسوس

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی موت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ قوم کے بیٹے ارض پاک کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں ۔قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں