گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو حادثہ ،2اہلکار زخمی

کراچی((مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا جس کے سبب گاڑی سے گر کر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 42 سالہ کانسٹیبل وقاص اور 32 سالہ نعیم شامل ہیں، حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں