بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے, فہمیدہ کوثر جمالی

تربت. پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے مرکزی نائب صدر فہمیدہ کوثر جمالی نے کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کے بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کا واقعہ انسانیت کے خلاف ہے انسانی جانوں پر کھیلنے والے انسان نہیں وہ جانور ہیں کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں شھید بلال کے قاتلوں کو گرفتار کر کے ان قاتلوں کو پھانسی دی جائے فھمیدہ کوثر جمالی نے کہا ہے کے ہزارہ ٹاؤن کے واقعے کا جلد از جلد نوٹس لیکر مکمل تحقیقات کی جائے واقعے میں ملوث ملزماں کو کیفر کردار تک پھچایا جائے پی ٹی آئی خواتین ونگ کے مرکزی نائب صدر فھمیده کوثر جمالی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب وفاقی وزیرداخلہ صدر پاکستان وزیراعلی بلوچستان وزیر داخلہ اور بلوچستان کے دیگر وزرا سے مطالبہ کی ہے کے کوئٹہ میں بے دردی سے شہید ہونے والے بلال کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پھچایا جائے فھمیده کوثر جمالی نے کہا ہے کے یہ بلوچستان صوبے میں دوسرا بڑا واقعہ ہے اس سے قبل تربت کے علاقعے دھنک میں ایک گھر میں گھس کر ایک بلوچ خواتین کو قتل کی گئی ہے تربت کا واقعہ بھی افسوسناک واقعہ ہے اور ہزارہ ٹاؤن کا واقعہ بھی ایک افسوس ناک واقعہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں