فیصل آباد میں مفت آٹا لینے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آبادمیںآٹے کے حصول کے لئے آنے والا ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ۔فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر مفت آٹا فراہمی مرکز دھنوالہ میں آٹا لینے کیلئے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرمی اور حبس کے باعث شہری کی حالت خراب ہوئی، جاں بحق ہونے والے محمد اصغر کی عمر 48 سال تھی جو روزے کی حالت میں آٹا لینے آیا ہوا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا، شہری طبی موت کا شکار ہوا ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹا تقسیم مرکز پر کوئی دھکم پیل نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں