چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا چاہیے، چودھری سرور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر اورمسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہاؤس ان ارڈر کرنا چاہیے جن ججز سے ان کو شکوہ ہے کورٹ روم میں بیٹھ کرمعاملات حل کرنے چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں چودھری سرور نے کہا پورے ملک میں الیکشن ایک تاریخ پرہونے چاہیے سیاسی جماعتوں کی لڑائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔چودھری سرور نے مزید کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ عمران خان وزیراعظم تھا تو اپوزیشن کودیوار سے لگا رہا تھا،اب انہیں بھی لچک دکھانی چاہیے لیکن وہ نہیں دکھا رہے۔سابق گورنرنے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالر بھیجتے ہیں، یہ دوارب ڈالر پرسب لکھ کردے رہے ہیں،اگرحکومت اوورسیز کی مدد کرے توآئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ رہے۔آئی ایم ایف معاہدے پر میں نے بطور گورنرکا کہا ملک کونقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں