حب‘مجسٹریٹ نے بغیر اجازت کھولاگیا سکول سیل کردیا

حب: حکومتی اجازت کے بغیر اسکولز کھولنے پر اسپیشل مجسٹریٹ حب کی جانب سے صنعتی شہر حب میں ایک نجی اسکول کو سیل کردیا کاروائی کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج اسسٹنٹ کمشنر حب کے آفس کے سامنے مظاہراہ سخت نعرہ بازی. بدھ کے روز صنعتی شہر حب میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں بغیر اجازت کے اسکول کھولنے پر اسپیشل مجسٹریٹ حب کی جانب سے نجی اسکول کو سیل کرنے کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن لسبیلہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حب کے آفس کے سامنے احتجاج شدید نعرہ بازی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر رئیس نواز علی برفت، عبدالخالق گرگناڑی، محمد جان مری، خالد الدین شیرانی، علی مری، عثمان میر و دیگر نے کہا کہ حب میں نجی اسکولز کو سیل کرنا صوبائی حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں