لاپتہ افراد کمیشن نے 4544کیسزنمٹادیئے

اسلام آباد:لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31مئی 2020؁ تک 4544 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2020کے دوران 13نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6674 ہوگئی۔ جن میں سے قومی کمیشن نے 31مئی 2020؁ تک4544 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2130ہے جن کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن میں سماعتیں وفاقی حکومت متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاوٗن کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیں گی تاکہ کرونا سے بچاؤکے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں