اوگراکا بلوچستان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کیخلاف کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری کو خط

کوئٹہ:اوگرا نے بلوچستان میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط ار سال کر دیا تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کو خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں زخیرہ اندوزی میں ملوث پٹرول پمپس کیخلاف پرائز کنٹرول اینڈ پریونیشن آف پروفیٹرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977کے تحت کارروائی کریں مزید خط میں کہا کہ لائسنس یافتہ او ایم سیز کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق رپورٹ کیا جارہا ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کاسامنا ہے بلوچستان حکومت اپنے دائرہ کار میں ذخیرہ اندوزی میں ملوث پٹرول پمپس کیخلاف فوری کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں