قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوں گے

اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےکل جمعے کو قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی خصوصی طورپر شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری حکام ملک کی سیکورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں