خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے خبیر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خبیر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے تک معطل رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خبیر پختونخوا کے تین حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کی نشستوں پر ضمنی انتخابات 30 اپریل کو شیڈول تھے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد مذکورہ نشتیں خالی تھیں، جس پر پی ٹی آئی کے اراکین نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور رکنیت بحالی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں