گوادر میں دوسرے صوبوں سے لوگوں کی آمد پر پابندی

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ملک کے دوسرے صوبوں اور دیگر اضلاع کے لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہی کہ ضلع گوادر میں داخل ہونے پر مکمل پابندی ہے۔اگر کوئی شخص کاروبار یا سرکاری ملازم ہے یا پھر دیگر مجبوری کے تحت آنا چاہتا ہے۔تو مزکورہ شخص اپنا کروناوائرس کا ٹیسٹ ساتھ لیکر آئے۔کروناوائرس کا ٹیسٹ ساتھ نہ ہونے کی صورت میں 14 روز تک انہیں قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔اس حوالے سے تمام افراداور ضلع گوادر کے باشعور عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں یہ ایک خطرناک وباء ہے اسے معمولی نہ سمجھا جائے۔انتظامیہ اور محکمہ صحت ہر وقت آپکی خدمت کیلئے فکرمند ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی عالمی وباء کروناوائرس کا بروقت روک تھام ممکن ہوسکے۔اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور حکومت بلوچستان کے احکامات پر عمل درآمد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں