ہرنائی ، سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

ہرنائی :بی این پی ہرنائی کے زیر اہتمام سانحہ ڈنک (کیچ) کے واقعہ کے خلاف پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے ضلعی صدر غلام شبیرمری، جنرل سیکرٹری عبدالواحد بلوچ، سنیئر نائب صدر غلام مصطفی رند، ناصر ملازئی ،نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ڈنک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈنک کیچ کا کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ سانحہ ڈنک بلوچ اور بلوچستان کے قبائلی روایات کے خلاف ہے اس سے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزاہ دی جائے انہوں نے کہاکہ شہید ملک ناز بلوچ جیسی باہمت خاتون صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ہم انکی جرت کو سلام پیش کرتے ہیں شہید کی لواحقین کوانصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی پارٹی قائد سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں جہاں پر بھی ظلم ہوگا بی این پی اس ظلم کے خلاف کھڑی ہوگی احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے سانحہ ڈنک (کیچ) میں ملوث افراد کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کامطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں