کراچی، انڈس اسپتال کی مزید کورونا مریض لینے سے معذرت

کراچی :کراچی میں انڈس اسپتال کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گیا، انتظامیہ نے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کرلی، دوسری جانب ترجمان ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کا کہنا ہے کہ مریضوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔کراچی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مختص بستر ،آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں بستر نایاب ہوگئے ہیں۔انڈس اسپتال نے کورونا کے مزید مریض لینے سے معذرت کرلی ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے باہر باقاعدہ طور پر بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ اسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔دوسری جانب ترجمان ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کا کہنا ہے کہ مریضوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں داخلے میں تاخیر کا سبب مریضوں کا بڑی تعداد میں اسپتال آنا ہے۔ترجمان کے مطابق صرف علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ اور طبعیت زیادہ بگڑنے کی صورت میں داخل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں