کورونا کی صورتحال میں حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال میں حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے زیرِ اہتمام کل جماعتی سربراہی کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کورونا کی صورتِ حال میں حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت مشترکہ مؤقف اور پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے، اپوزیشن کے تعاون کے باوجود حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، لوگ اپنے رشتے داروں کی لاشوں کی منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں