سانحہ ڈنک:کل ڈنک واقعے کے خلاف کوہلو، تونسہ شریف، خضدار،بسیمہ، اور مستونگ میں مظاہرے ہوں گے،

سانحہ ڈنک: تفصیلات کے مطابق کل بروز سات جون بلوچستان کے علاقے کوہلو، خضدار،بسیمہ، مستونگ اور تونسہ شریف میں سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ احتجاجی مظاہرہ برمش یکجہتی کمیٹی، طلباء تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی ارکان کی جانب سے کیا جائے گا۔ بلوچستان بھر میں برمش کے حق میں اور بلوچستان میں برسوں سے سرگرم جرائم پیشہ افراد کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالے جا رہے ہیں۔ واقعے سانحہ ڈنک میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے ملک ناز نامی خواتین جاں بحق جبکہ چھوٹی بچی معصوم برمش زخمی ہوئی تھی۔بلوچستان بھر میں مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان جرائم پیشہ افراد جن کے ہاتھ بلوچ بچے و خواتین کے خون سے رنگے ہیں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کے ہاتھوں سے بندوق چھین لی جائے۔احتجاجوں کا یہ سلسلہ بلوچستان بھر میں جاری ہے۔ کل کراچی، مند، بارکھان ،نصیرآباد اور ماشکیل میں احتجاجی مطاہرے ہوئے تھے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اس کیس میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ان کی گرفتاری کے باوجود بلوچستان میں ان ریلیوں اور احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں