بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین منظور بلوچ کورونا کے باعث انتقال کر گئے‬

‫کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین منظور بلوچ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور زیر اعلاج تھے جو جانبر نہ ہو سکے اور اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ چیئرمین منظور بلوچ بی ایس او کے سابق چیئرمین اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے موجودہ لیبر سیکرٹری تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں