چیئرمین منظور بلوچ کی وفات سیاسی کارکنوں کے لیے بڑا نقصان ہے، قادر نائل

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے اپنے تعزیتی بیان میں اپنے دیرینہ سیاسی دوست، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین منظور بلوچ کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ ایک شریف النفس مخلص سیاسی کارکن تھے۔چیئرمین کی وفات بلوچستان کی سیاست اور سچے سیاسی کارکنوں کیلئے بڑا نقصان ہے ان کی کمی بلوچستان کے سیاسی ورکرز ہمشیہ محسوس کرینگے۔ہم غمزدہ خاندان اور بی این پی کے دوستوں کے غم میں برابر شریک ہیں، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں