بلوچستان کے سیاسی ورکرز چیئرمین منظور بلوچ کی کمی ہمیشہ محسوس کرینگے، نواب شاہوانی

کوئٹہ :سیاسی و قبائلی رہنما سابق صوبائی وزیر،چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے اپنے تعزیتی بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین منظور بلوچ کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ ایک شریف النفس مخلص سیاسی کارکن تھے۔چیئرمین منظور بلوچ کی وفات بلوچستان کی سیاست اور سچے سیاسی کارکنوں کیلئے بڑا نقصان ہے ان کی کمی بلوچستان کے سیاسی ورکرز ہمیشہ محسوس کرینگے ہم غمزدہ خاندان اور بی این پی کے دوستوں کے غم میں برابر شریک ہیں، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں