چیئرمین منظور بلوچ کی ناگہانی موت نا قابلِ تلافی نقصان ہے، بی ایس او پجار

کوئٹہ بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ آراکین مرکزی کمیٹی گورگین بلوچ، بوہیر صالح ایڈوکیٹ، کریم بلوچ،ڈاکٹر طارق بلوچ ،ابرار برکت، سراج سخی،نعیم بلوچ، حاتم بلوچ ،اختربلوچ، سینئر رہنما عابد عمر،کے بی بلوچ،شکیل بلوچ،علی نواز بلوچ، بابل ملک، ظفر بلوچ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں بی ایس او کے سابقہ چیئرمین بی این پی مینگل کے مرکزی لیبر سیکرٹری واجہ منظور بلوچ کے ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم انتہائی سنجیدہ زیرک سیاستدان تھے بلوچستان اور بلوچ قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے مرحوم نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے لیے ناقابل یقین قربانی دی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے مرحوم کی اچانک موت نے بلوچ قوم کو صدمے سے دوچار کیا ہے مرحوم نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کےلئے وقف کر رکھی تھی وہ ایک دوراندیش قوم پرست سیاسی ورکر اور پختہ نظریاتی ساتھی سیاسی طالب علموں کے لیے ایک عظیم استاد تھے ان کے جانے سے بلوچستان ایک عظیم انسان تجربہ کار سیاسی رہنما سے محروم ہوا ہے۔بیان کے زریعے انہوں نے اظہار تعزیت کرکے دعا کی ہے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس نصیب کریں پسماندگان کو صبرو جمیل عطا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں