طیارہ حادثہ: فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے اہم معلومات مل گئیں: ایئر بس

اسلام آباد: کراچی طیارہ حادثہ کی فرانس کی لیب میں جاری تحقیقات کے معاملے پر طیارہ ساز ایئربس کمپنی نے پی آئی اے جہاز حادثہ سے متعلق ابتدائی معلومات جاری کر دیں۔ائیربس حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کے فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے اہم معلومات ملی ہیں۔چیف پروڈکٹ سیفٹی آفیسر ائیربس نے قومی ائیرلائن سمیت ائیربس طیارے استعمال کرنے والوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا گیا اور سنا گیا جس میں سے اہم معلومات ملی ہیں۔ایئر بس کے خط میں کہا گیا ہے کہ ایئربس انتظامیہ پیرس میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والی لی بورگٹ لیب میں شواہد کے مطابق تجزیہ کر رہی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں پاکستانی ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہیں، تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں تاہم ائیربس کے پاس تحقیقات کے اس مرحلے میں آپریٹرز کے لیے کوئی خاص حفاظتی سفارشات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں