ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں کام کرنے والے زرعی اہلکاروں کے لئے خصوصی رسک الاؤنس منظور کیا جائے, بلوچستان ایگر کلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی

کوئٹہ;چیئر مین بلوچستان ایگر کلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی شکیل زہری نے کہا ہے کہ ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں کام کرنے والے زرعی آفیسران اور فیلڈ اسٹاف کے لئے تین ماہ کا خصوصی رسک الاؤنس منظور کیا جائے،بلوچستان کے تمام محکموں کے ملازمین کے لئے اسکیل وائز یکساں پے اینڈ پینشن کا نظام رائج کیا جائے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیاجائے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایوب بلوچ، صابر خان،ڈاکٹر محمد قاسیم،جمیل مینگل و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں جن میں زرعی آفیسران اور فیلڈ اسٹاف اسپرے کا کام کر رہے ہیں اکثر اسپرے کے دوران ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے پیسٹی سائیڈ اسپرے جو کہ انتہائی خطرنا ک ہے سے عملہ بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ یہ کام انتہائی محنت اور تھکن والا ہے لہذا بلوچستان کے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں کام کرنے والے زرعی ورکرز،آفیسران اور فیلڈ اسٹاف کے لئے تین ماہ کا خصوصی رسک الاؤنس منظور کیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام محکموں میں ملازمین کے لئے اسکیل وائز یکساں پے اینڈ پینشن نظام بھی رائج کیا جائے تا کہ تمام ملازمین کو یکساں مراعات اور تنخواہیں حاصل ہوں ساتھ ہی مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 25فیصد اضافہ کیا جائے،انہوں نے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان انکی اپنی بنائی ہوئی سرو س اسٹرکچر کمیٹی کی جانب توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ وہ کمیٹی کا فعال بنا کر زراعت کے افسران کی پروموشن کے بند دروازے کھولیں

اپنا تبصرہ بھیجیں