قبضہ گیروں نے گھر پر حملہ کرکے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پا مال کیا، اقبال ساجدی

مشکے (پ ر) مشکے, سابق تحصیل ناظم مشکے محمد اقبال ساجدی نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز چند لوگوں نے میرے گھر پر حملہ کرکے چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قبضہ مافیا گوپ ہے جو بزور طاقت دوسرے لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے۔جس زمین پر وہ قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں وہ زمین ہماری پدری ملکیت ہے اور اس زمین پر زلزلہ سے پہلے ہم نے دیوار تعمیر کی تھی مگر گروپ جس کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے بزور طاقت ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتاہے گروپ نے جمعرات کے روز میرے گھر پر حملہ آور ہوکر میرے کزن عنایت اللہ پر گاڑی چڑا کر اس کو شدید زخمی کردیا۔ لیکن ہم پرامن لوگ ہیں جنگ جدل کے بجائے ہم نے قانونی راستہ اختیار کرکے پولیس تھانہ مشکے میں مزکورہ قبضہ گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ہمیں امید ہے کہ پولیس ہمیں انصاف فراہم کرکے گروپ کو گرفتار کرکیانصاف اور قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں