منظور بلوچ کی سیاسی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، سر دار کما ل خان بنگلز ئی

کوئٹہ:ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے سابق چیئرمین بی ایس اواور بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم منظور بلوچ ایک ملنسار اور شفیق انسان تھے جومتوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے ان کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں جو سیاسی خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پُر نہیں ہوسکے گا۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں سردار کمال خان نے کہا کہ مرحوم منظور بلوچ نے صوبے کی سیاست میں جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ان کے انتقال سے بلوچستان خصوصاً مستونگ آج یتیم ہوگیا ہے ایسے لیڈر صدیوں میں ہی پیدا ہوتے ہیں اُنہوں نے منظور بلوچ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں