بلوچستان، کورونا کے مزید 445کیسز،تعداد6221ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں ایک ہی دن میں 445 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6221 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ہفتے کو مزید 445 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6221 تک پہنچ گئی ہے اب تک 71693 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے 29799 مشتبہ مریضوں میں 23866 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 2175 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں