ڈویڑنل ہیڈ کوراٹرز مین چنددنوں میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کردی جائیں گی، چیف سیکرٹری

بلوچستان کوئٹہ06جون:۔چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے ہر ڈویڑنل ہیڈ کورٹر مین چنددنوں میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کردی جائیں گی جبکہ کرونا مریضوں کی صحت یابی میں پلازمہ طریقہ کار سے علاج کامیاب رہا ہے اور کوئٹہ میں اس طریقہ کار سے علاج شروع کردیا گیا ہے جس سے چار کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اس لیئے اْن مریضوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہوئے ہیں وہ پلازمہ کیلئے اپنا خون کا عطیہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض تندرست ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکنے لاک ڈاؤن کی صورتحال وکرونا مریضوں کے علاج معلالجے سے متعلق ایک اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،بلوچستان کما نڈ انڈ آپریشن سینٹر کے انچارج وسیکرٹری کھیل عمران گچکی،سیکرٹری آئی ٹی ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو پروفیسر ڈاکٹر عبداحید بی سی اوسی کی فوکل پرسن محترمہ حمیرابلوچ،بی سی اوسی کے فوکل پرسن برائے اطلاعات ظفر علی ظفر ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کیدوران عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ پر تشو یش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو سختی سے ایس او پیز پر عملد رآمد کرانے کی ہدایت کی انہوں نے ہدایت کی کے کرونا وائرس کے ضمن میں فوری طور پر رینڈم ٹیسٹنگ شروع کی جائے انہوں نے ٹر انسپورٹ وہوٹل کھولنے کی تجویز کے ضمن میں کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بات کی جائے گی جبکہ اس کے ایس وپیز فوری طور پر بنائے جائیں اور ان شعبوں کو کھولنے کی صورت میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کو اگر یقینی بنایا گیا تو انہیں کھول دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو انفرادی طور پریہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اْن کی بے احتیاطی وائرس کے پھیلا ؤ کا باعث بن سکتی ہے اس لیئے ہر فرد احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کرونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے اور ان کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل خصوصاً فنڈز فوری طور پر مہیا کئیے جارہے ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فنڈز کی کمی کو ہر صورت میں دور کیا جارہاہے اور تمام ضروری امور کیلئے فنڈز دیئے جارہے ہیں انہوں نے ہدایت دی کہ صوبے بھر میں یوسیز کی سطح سے لے کر تحصیل ضلع وڈویڑنل سطح پر متعلقہ حکام خصوصاً انتظامیہ وپولیس عام بیماریوں سے وفات پانے والے افراد کا ڈیٹا فوری طور پرجمع کرنا شروع کریں تاکہ یہ اندازہ کیا جاسکے کہ کہیں یہ اموات بھی کرونا سے تو نہیں ہورہیں انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اْن وائرس سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا بھی کہیں ہو اپنے گھر وں میں قرنطینہ ہو تاکہ اْن کے چودہ روز گز رنے کے بعد اْن کیٹیسٹ کیئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ کرونا سے متعلق تمام ضروری احتیاطی سازوسامان وکیٹس محکمہ صحت کو فراہم کرادیاگیا ہے اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کے پاس بھی سامان موجود ہے اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو اس سلسلے میں جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی وہ فوری فراہم کردی جائے گی اجلا س میں بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بتایا کہ اینٹی باڈیز کیلئے پلازمہ کا طر یقہ علاج کا میاب رہاہے اس سے مریض تندرست ہورہے ہیں جبکہ اس کی کٹس مہنگی ہیں۔چیف سیکرٹری نے اس ضمن میں واضح کیا کہ انسانی زندگیوں کو بچا نے کیلئے ہر ممکن فندز فراہم کئے جائیں گے ڈاکٹرز اس طریقہ کار پر کام جاری رکھیں۔ ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بتایا کہ اس ضمن میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد اپنا خون عطیہ کریں جس سے پلا زمہ حاصل کرکے خون واپس عطیہ کرنے والے کے بدن کو فراہم کردیا جاتا ہے اس لیئے خون عطیہ کرنے والے افراد میں کسی طور پر بھی خون کی کمی واقع نہیں ہوتی اس مقصد کیلئے سپینی روڈ پر آوپی یس ریجنل بلڈ سینٹر میں خون عطیہ کرنے والے رجوع کرسکتے ہیں۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ وہ افراد جن میں کرونا وائرس پازیٹیو آتا ہے وہ گھروں پر آسولیٹ ہوجائے ان میں وہ افراد جن کی طبیعت بگڑی جاتی ہے فوری طور پر کرونا ہسپتال شیخ زید وفاطمہ جناح ٹی بی سینٹی ریم سے رجوع کرلیں کیونکہ مریضوں میں مزید علاج معالجے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت وذاتی دلچسپی سے کرونا ہسپتالوں میں علاج معالجے کی ہرممکن سہولیات اور وینٹی لیٹرز سمیت جدید مشنیری موجود ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں اجلاس کو پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اشیاء کی موجودگی وتر سیل کے بارے میں بتایا گیا جبکہ بی سی اوسی کے انچارج عمران گچکی نے بی سی اوسی کی کا رکردگی خصوصاً صوبے بھر سے ڈیٹا حاصل کرنا اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق سینٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں