وزیراعلی بلوچستان کی کورونا متاثر وکلاء کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے عالمی وبا کورونا سے متاثر وکلاء کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔بلوچستان بار کونسل نے وزیراعلیٰ سے کورونا سے متاثر وکلاء کیلئے گرانٹ کی درخواست کی تھی۔بار کونسل صوبہ بھر کی بارز اور کوئٹہ بار کے ساتھ مل کر وکلاء کے حوالے سے پالیسی مرتب کرے گی۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی مرتب کر کے کورونا سے زیادہ متاثرہ وکلاء کے لئے فنڈز جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں