سانحہ ڈنک کے خلاف بلوچستان کی عوام سڑکوں پر ہے ، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہی کن پالیسی کو بھگت رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے برمش سانحے اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الفاظ برمش کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے سانحہ ڈنک کے خلاف بلوچستان کی عوام سڑکوں پر ہے، اس وقت صوبے کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ احتجاج کر رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر تب ہی آتے ہیں جب ان کو یقین ہو جائے کہ حکام ان کی بات نہیں سن رہے، اگر حکومت بروقت اقدام کرتی، مجرموں کو گرفتار کیا جاتا تو حالات ابتر نہ ہوتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہ کن پالیسی کو بھگت رہا ہے، ایسے حالات میں صوبائی حکومتیں کم از کم امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں اور خود کو متنازع نہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں