سانحہ ڈنک: بلوچستان میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری، آج کوہلو،بسیمہ،تونسہ شریف اور وندر میں ریلی

بلوچستان بھر میں سانحہ ڈنک کے خلاف سول سوسائٹی، طلباء تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلی اور مظاہروں میں سانحہ ڈنک میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں عرصۃ بعد لوگوں کی جانب سے شدید احتجاجی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ سانحہ ڈنک میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے باوجود احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ بلوچستان بھر میں برسوں سے سرگرم جرائم پیشہ افراد کی مدد بند کرتے ہوئے انہیں غیر مسلح کیا جائے۔ آج بلوچستان کے علاقے بسیمہ، کوہلو،تونسہ شریف اور وندر میں بھی سانحہ ڈنک کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ برمش کو انصاف فرائم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت ڈنک میں کچھ دن قبل کچھ جرائم پیشہ افراد ایک گھر میں گھس گئے تھے جنہوں نے مزاحمت پر ملک ناز نامی خاتون پر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں قتل کر دیا تھا جبکہ ان کی چھوٹی بچی کو گولی مارکر زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بلوچستان بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں