مشکے، ٹڈی دل کے حملوں سے زمینداروں کو شدید مالی نقصان

آواران(بیورورپوٹ) مشکے کے مختلف مقامات پر ٹڈی دل کا شدید حملہ۔فصلات کو کافی نقصان۔محکمہ زراعت مشکے کے دفتر سے جاری بیان میں کہاہے کہ ٹڈی دل کے روک تھام و تلف کرنے کے لیے ڈپٹی ڈایرکٹر زراعت ڑاکٹر نواز علی اور ایگرکلچرل افسیر ڑاکٹرمحمد اسلام نے اسپریکے لیئے مشکے کے مختلف مقامات پر چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جو کہ بہت تیزی کے ساتھ سپرے میں مصروف ہیں۔ اور مشکے کے زمینداروں کو سپرے کے لیے زہر بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ مشکے کے زمیندار مزکورہ دونوں آفیسران کے کارکردگی اور اقدامات سے بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں