اوتھل، سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3ملزمان گرفتار

اوتھل: پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کرکے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے غیرقانونی ہتھیاراور منشیات اسمگل ہونے کی اطلاع ملی۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے اور مشکوک کاروائیوں پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے۔جنرل ایریا (گوادر) میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں کی پٹرولنگ پارٹیاں ترتیب دیں۔ دوران پٹرولنگ ڈی سی آفس سے 5کلو میٹر سمندر کے قریب ایک مشکوک ڈبل کیبن دکھائی دی جس کو پٹرولنگ پارٹی نے چیکنگ کے لئے روکنے کا اشارہ کیا تو اسی دوران ڈبل کیبن گاڑی جس میں مشکوک افرا د نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو پاکستا ن کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ پارٹی نے ان کاتعاقب کرنا شروع کیا تو اسمگلروں نے گاڑی کی سپیڈ بڑ ھا دی۔ گوادر شہر کے قریب پٹرولنگ پارٹی نے وارننگ ہوائی فائر کر کے گاڑی کو روکا اور گاڑی کی چیکنگ کے دوران10کلو گرام آئس برآمد کر کے03اسمگلروں کو گرفتارکیا اور ان کی نشاندہی کرنے پر پٹرولنگ پارٹی نے ایک مشکوک گھر کی چیکنگ کے دوران1200گرام حشیش، 1792روند، 01 تھوریا سیٹ، 28میگزین،10 بینڈولرز، 06ٹیلی سکوپ،02 پیسٹل بوکسز، 05چارجرز،19 وڈن باڈی پارٹس،02 ویپن سلنگ، 02 فیک نمبر ز پلیٹ گورنمنٹ آف بلوچستا ن گرین، 02 موبائل نوکیا،08نارکوٹس پیکنگ پلاسٹک بیگز، 01ٹیلی سکوپ، 02ڈبل بیرل گن، 01 ٹرائی گون، 01 مولٹی فنگشن جمپ کٹ،01 لیزر سائٹ، 01ٹول کٹ، 01 موبائل، 01پیسٹل کلینگ کٹ،01 ویئنگ مشین، 01پلاسٹک فلم سیلرز، 01بیرل 7mm،01 پیسٹل کاربن کٹ اور ایم ٹی باکس تھورایاٹچ برآ مد کر لئے۔برآمد شدہ غیرقانونی ہتھیاردہشت گردی اور منشیات بیرون ملک اسمگل ہو نے کا خدشہ تھا، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں