وندر،سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سونمیانی وندر :وندر میں سانحہ ڈنک کیچ کے خلاف سول سوسائٹی وندرکے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سول سوسائٹی وندرکے چیئر مین عبدالستار انگاریہ کامریڈ محمدسلیم بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے قومی شاہراہ پر گشت کرتے ہوئے بلوچستان مسلح جتھوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے مسلح جتھوں کی سرپرستی بند کرو،برمش کو انصاف دو مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وندر پریس کلب پہنچے جہاں پر خطاب کرتیہوئے عبدالستار انگاریہ کامریڈمحمد سلیم بلوچ محمدامین رونجہ حاجی غلام مصطفی امیربخش اور ریاض بلوچ نے کہاکہ بے خوف مسلحہ جتھے اغوا ڈکیتیوں میں ملوث ہیں اور پولیس ان لوگوں کو گرفتاری سے خوفزدہ ہوتی تھی یاپھر انہیں چھوڑ دیتی تھی پہلی مرتبہ عوام نے ڈنک واقعہ پرمزاحمت کرکے واقعے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا اور پولیس کے حوالے کیاانہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ان مسلحہ جتھوں کے اصل سرغنہ کا پتہ لگایاجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ریاست ایسے لوگوں کی سرپرستی بندکرکے عوام کو تحفظ دے اگر اسی طرح مسلحہ جتھوں کو کھلی چھوٹ دی گئی تو بلوچستان میں انسرجنسی اور بدامنی کو تقویت ملے گی اور اس کی ذمہدار وہی قوتیں ہوں گی جو ان مسلحہ جتھوں کی سرپرستی کررہیہیں انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں مسلحہ جتھوں پر پابندی عائد کی جائے اور بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں