اوستہ،نوجوان پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئی

اوستہ محمد: حق باہو روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو قتل کر دیا، محبوب علی لہڑی بچوں کو دوائی لینے کے لئے آیا تھا، حملہ آور فرار واقع پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے، تفصیلات کے مطابق گوٹھ مٹھل خان عمرانی نصیرآباد کے رہائشی محبوب علی لہڑی بروہی اپنے بچوں کو دوائی کے لئے اوستہ محمد آیا حق باہو روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کیا اور فرار ہو گئے زخمی کو سیول اسپتال لے جایا گیا تو وہ زخموں کا تاب نہ سہتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ایس ایچ او داود خان کھوسہ نے ملزمان کی تلاش شرور کر دی دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو کہرم مچ گیا واقع پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں