پٹرول کی قلت، پمپ مالکان کو منافع کی لت لگ گئی ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تیل کی صنعتوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام شہریوں تک پہنچنے کے خلاف ایک سازش قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ پٹرول انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور پمپ مالکان کے منہ کو صرف منافع کی لت لگ گئی ہے یہ لوگ اس وقت بڑی خوشیاں مناکر عوام کو پٹرول مہیا کیا کرتے تھے جب پٹرول کی قیمتیں بڑھ جاتی تھی انھوں نے قیمتوں میں اضافے کے ذریعے کھربوں روپے کا منافع حاصل کیا اب جبکہ پوری دنیا میں پٹرول سستی ہوچکی ہے اور وفاقی حکومت نے بھی قیمتوں میں کمی اور اس کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے تب سے پٹرول انڈسٹری اور پمپ مالکان نے پٹرول مارکیٹ سے غائب کرکے بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بیان میں کہا گیا کہ پٹرول موجود ہے مگر پمپ مالکان اسے گلی محلوں میں قائم منی پمپوں کو 80 سے 90 روپے لیٹر فروخت کرکے ناجائز منافع کما رہاہے اور ان پمپوں سے عوام کو پٹرول 95 سے 100 روپے لیٹر پٹرول مل رہا ہے پٹرول کے مختلف کمپنیوں اور پمپ مالکان عوام کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اب ضروری ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پہنچانے کے سلسلے میں اپنی زمہ داریاں ادا کریں اور ایسے پمپوں اور کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو پٹرول کی قلت پیدا کرنے اور پٹرول کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہے ایسے پمپوں کے خلاف کاروائی میں عوام کی بھرپور حمائت اور تعاون حکومت اور انتظامیہ کو حاصل ہوگی بیان میں فوری طور پر پٹرول کی فراہمی اور عام شہریوں کو اسکی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں