جذباتی نعرے تباہ کن، علماء گوشہ نشینی ترک کرکے میدان میں نکلیں، مولانا شیرانی

چمن: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وسابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ و دیگر نے کہا ہے کہ علماء کرام قوم کے رہبر و رہنما ہیں گوشہ نشینی اور حالات سے بے خبری کا رویہ ترک کر کے میدان میں نکلے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مدرسہ مدینتہ العلوم چمن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وسابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ و دیگر نے کہاہے کہ قوم کو خطرات اور واقعات سے باخبر رکھنا علما کا دینی و قومی فریضہ ہیں مغربی قوتوں کی مذموم عزائم کو سمجھنا اور ان عزائم سے قوم کو باخبر رکھ کر ان کے خلاف حکمت عملی طے کرنا ضروری ہیں قوم کو جذباتی نعروں سے ورغلانا خطرناک و تباہ کن ہیں، انہوں نے کہا کہ سچ بولنے اور سچ سننے میں ہی راہ نجات ہے قوم کو حقائق سے باخبر رکھنے کی بجائے اندھی تقلید پر آمادہ کرنا دانشمندی نہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا جنگ کے طریقے بدل رہی ہیں افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے حقائق کا انتظار کیا جائے حقائق کی بجائے جذبات میں کی جانے والی فیصلے خیر کی بجائے شر کا سبب بنے گی۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام قوم کے رہبر و رہنما ہیں گوشہ نشینی اور حالات سے بے خبری کا رویہ ترک کر کے میدان میں نکلے

اپنا تبصرہ بھیجیں