کراچی،لیاری کھڈا مارکیٹ میں5منزلہ بلند عمارت گر گئی،متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کراچی: کے علاقے لیاری کلری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی اور ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔لیاری کلری کے علاقے میمن سوسائٹی کھوکھر کچن والی گلی نمبر 3 میں 5 منزلہ عمارت گری جبکہ مکینوں نے پہلے ہی عمار خالی کرانا شروع کردی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد جمع ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں رکاؤٹ پیش آرہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیا اور کمشنر کراچی کو فوری طور پر حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی

۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے رہائشیوں کی جانیں بچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں کہاکہ پہلے امدادی کارروائی مکمل جائے پھر اس کی مکمل انکوائری رپورٹ پیش کریں۔

کراچی:لیاری کھڈا مارکٹ 5منزلہ عمارت گر گئی،متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ، علاقہ مکینوں میں خوف طاری ہوگیاقریبی رہائشی مکینوں نے فوری طور پر بلڈنگ خالی کردیریسکیواورپولیس حکام متاثرہ بلڈنگ کےمقام پرپہنچنا شروع، ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کے نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں