تحریک انصاف رہنما اقبال وزیر کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقبال وزیر نے کہاکہ کسی قسم کے دباؤ کے بغیر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا،کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا،ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کو ملک میں دلخراش واقعات ہوئے،پی ٹی آئی کارکنان کے ریاستی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں ۔یاد رہے کہ اقبال وزیر شمالی وزیرستان سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
Load/Hide Comments


