کرونا پر عالمی سیاست ہورہی ہے: مولانا محمد خان شیرانی

نوشکی نامہ نگار سابق امیرِ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حمد اللہ ۔حاجی محمد صادق نورزئی اور دیگر اکابرین نے مختلف تعزیتوں کے سلسلے میں نوشکی کا دورہ۔جمعیت علماء اسلام نوشکی کے ضلعی دفتر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کرونا پر عالمی سیاست ہورہی ہے۔اور کرونا پر جھوٹ گھڑا جارہا ہے یہ ففتھ جنریشن وار ہے عالمی آبادی کو گھٹانے کا منصوبہ ہے کرونا کے مریضوں کو زبردستی اور بڑھایا جارہا ہے مقامی ڈاکٹرز بھی خدشات کااظہار کررہے ہیں مغربی بلاکوں میں معاشی جنگ جاری ہے ۔لوگ طاقت اور پیسہ کیساتھ جاتے ہیں۔حقیقی جمہوریت کا تصور ختم ہورہا ہے ۔وزیراعظم اور اسکی کابینہ کرونا کے بارے مخمصے کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا مختلف عالمی رہنماؤں نے کرونا پر جھوٹ کو ثبوت کیساتھ عیاں کیا ہے کارکن احتیاط ضرور برتیں مگر کسی بھی جھوٹ پر کان نہ دھریں ۔بیماری خدائی ہے یا خود ساختہ ہے آنے والے وقت میں معلوم ہوگا ۔کارکن سنتِ رسول ﷺ کو اپنائیں ۔سنت میں ہی نجات ہے ۔تمام بیماریوں کا علاج سنت میں ہے ۔اسلامی تعلیمات کی پیروی کرنے میں امت کی نجات ہے ۔بعد ازاں مولانا محمد خان شیرانی اور دیگر اکابرین اور ضلعی قیادت نے سمیع اللہ شہید ۔قبائلی رہنما میر عبدالباقی بادینی مرحوم ۔ ۔فیض اللہ شاہ کلانی مرحوم اور مولانا محمد اعظم مرحوم اور محمد حاتم بڑیچ مرحوم کی تعزیت کے سلسلے میں انکے گھر جاکر ان سے تعزیت کی اور مرحومین کیلیئے دعائے مغفرت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں