سوراب میں بھی سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

سوراب:تربت کے علاقے ڈنک میں عید کے دوسرے روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کیخلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح سوراب میں میں بھی احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان کا مطالبہ تھا کہ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے حکومتی اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں بلوچستان ایسے دلخراش واقعہ رونما نہ ہو ریلی میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز،وکلاء،سول سوسائٹی،طلباء نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں