پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور،پشاور(صباح نیوز)پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز تک بارش کی پیشگوئی کردی۔پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔مظفرآباد آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا ۔ پاکپتن اورمضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔سرگودھا اورننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ برسات ہوئی۔بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم مزید خوشگوارہوگیا۔چیچہ وطنی میں بھی بارش کے ساتھ خوب ژالہ باری ہوئی،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمان سے برف کے گولے برسنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا ،ندی نالو ںمیں طغیانی آ گئی،کالاباغ شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ادھر سوات اور مینگورہ سمیت بیشترمیدانی علاقوں میں بارش سے موسم نے کروٹ بدل لی، صوابی شہر اورگردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا خاتمہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں