ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلا تے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کا کوئی لالچ نہیں۔ ابرار الحق نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ گلوکار کا کہنا تھاکہ جب سیاست ہی چھوڑدی توپھرپی ٹی آئی یا کوئی جماعت کا نام کیا لینا؟ توپھرکوئی سیاسی بیان کیا دینا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں