ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی، لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ :حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صو بے کی مختلف اضلا ع میں کرونا وائر س سے پیشگی بچا ؤ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پا بندی عائد کی تھی،وین میں 23کے بجائے صرف 8مسافر جبکہ ٹیکسی میں صرف تین سواریاں بٹھا نے کی اجا زت ہو گی، ان ٹرانسپورٹرز کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی جو حکومتی ایس او پیز کی خلا ف ورزی کے مرتکب ہوں گے، جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضا فہ باعث قابل تشویش ہے وہی صحتیاب افراد کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ خوش آئند ہے،کرونا وائرس سے متاثرہ زیر علاج 150میں سے 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے با قی متاثرہ افراد کو گھروں میں آ ئسولیٹ کر دیا گیا ہے جنہیں سہولیات کی فراہمی بھی ہما ری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر میر لیا قت شاہوانی نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکر بھی فرنٹ لائن پر ہے۔جنہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں،انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں بہت سے طبقوں کو نرمی دی گئی جن میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی شامل ہیں ٹرانسپورٹ پر پا بندی کی خاص وجہ دوسرے اضلاع کی عوام کو کورونا وائرس سے پیشگی بچاؤ کا سا مان کر نا تھااب گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ کو چلا نے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجربرادری نے ایس او پیز پر عمل درآمد کا وعدہ ضرور کیا تھا مگر ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ہمیں ٹرانسپورٹرز کی جا نب سے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کا خدشہ تھا۔ مگر اب ایک با ت خو ش آ ئند ہے وہ یہ کہ اب تاجر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے محتاط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز کیلئے جا ری کئے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائینگے۔ جا ری کئے گئے ایس او پیز کے مطابق ٹیکسی میں صرف تین سواری جبکہ وین میں 23کے بجائے صرف 8مسافر سفر کرسکیں گے۔ ایس او پیز کی خلا ف ورزی کر نے والے ٹرانسپورٹرزکے خلا ف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی، انہوں نے کہا کہ کرونا کیسز میں اضافے سے ظاہر ہے کہ کوروناصو بے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ لیکن وائرس سے متاثرہ افراد بڑی تعداد میں صحتیاب ہو نا بھی خوش آئند ہے۔کیسز میں اضافے کے ساتھ صحتیاب افراد کی شرح میں اضافے سے پریشانی میں کمی آئے گی،انہوں نے کہا کہ 150 داخل مریضوں میں سے50کی حالت تشویشناک ہے،انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد گھروں میں آ ئسولیٹ ہیں اور جو مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہے ان کو بھی جلد سہولیات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا لیکن بلوچستان کے اکثر آبادی نے عمل درآمد نہیں کیا۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور احتیاط کرنے سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں