کورونا کے پھیلاؤ اور اثرات کے حوالے سے آئندہ 3ماہ انتہائی حساس ہو سکتے ہیں، جام کمال کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت covid-19 سے متعلق امور کا اعلی سطحی جائیزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک ماہرین طب اور پبلک ہیلتھ ماہرین کی تحقیق اور ریسرچ کی روشنی میں کورنا وائرس کے رویہ،پھیلاؤ اور اثرات سے متعلق بریفنگ دی-اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو پرائمری اور سیکینڈری سطح پر کووڈ19 کی ٹریٹمنٹ پروٹوکول کی تیاری کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ تین ماہ خاص طور پر ستمبر 2020 وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کے حوالے سے انتہاء حساس ہو سکتا ہے۔۔بلوچستان میں مقامی سطح پر پھیلنے والے وائرس کا رویہ اور اثرات ملک کے دیگر صو بوں سے مختلف ہے۔۔صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کا تناسب زیادہ تاہم مریضوں کی صورتحال بہتر اور اموات کا تناسب کم ہے۔اب تک کی ریسرچ کے مطابق لوگوں کو کورنا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا تاہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کے پھیلاؤ اور اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔۔فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 1500تک روزانہ شیخ زید اسپتال میں 50 اور بی ایم سی اسپتال میں 24 ہے۔۔سیکریٹری صحت نے بتایا کہ۔محکمہ صحت میں انسانی وسائل کی ترقی کے لی? تربیتی کورسز کا بھرپور سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 10 وینٹیلیٹر اور 10 ایکسرے مشینیں فراہم کی گء ہیں۔۔صوباء سطح پر خطیر فنڈز سے آء سی یو بیڈز اور دیگر ضروری طبی آلات کی خریداری کی جارہی ہے۔خضدار،ژوب اور تربت میں بھی جلد ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جائیگا۔بریفنگ میں انچارج آر بی سی ڈاکٹر فاروق احمد نے بتایا کہ ریجنل بلڈ سینٹر میں پلازمہ کے حصول اور اس کے زریعہ کورنا سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔۔بلوچستان کا ریجنل بلڈ سینٹر ملک کے نو بلڈ سینٹرز میں پہلا اور واحد سینٹر ہے جہاں پلازمہ حاصل کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔کمشنر ڈپٹی کمشنز اور ایس ایس پیز کو لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی ہدایت کی گئی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلی جام کمال خان نے کہا کہ۔کورناوائرس کے تناظر میں پرائمری صحت کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔۔آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کی ترقی کو ترجیح حاصل ہو گی۔کورنا وائرس سے صحت کے شعبہ کی کمزوریاں سامنے آئیں جنہیں ٹھیک کرینگے۔۔کورنا وائرس نے ساتھ چلنا ہے لیکن یہ اب عوام پر منحصر ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے آپ کو کس حد تک محفوظ رکھتے ہیں۔۔اگرعوام محتاط رینگے تو وائرس کے اثرات درمیانی سطح کے ہونگے لیکن بے احتیاطی کو صورت میں اثرات شدید ہو سکتے ہیں۔۔وزیراعلء کا ایم ایس ڈی کو ادویات کی خریداری کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت،۔ریجنل بلڈ سینٹر کی تمام ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جائیگا۔اجلاس میں کورنا وائرس سے جانبحق ہونے والوں کے لیئے دعا ء مغفرت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں