احسن اقبال نے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کی تردید کردی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کمی کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن کمی ضرور ہو گی ۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی، اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پیٹرول کی قیمت ضرور کم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے، چھ ماہ یا سال بعد جب روس سے زیادہ تیل پاکستان آئے گا تو اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا روس سے تیل آنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کی جائے گی، جس پر انہوں نے تردید کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں