تحریک انصاف کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

ملتان (آئی این پی) تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عامرڈوگر کو ملتان شیر شاہ موٹروے انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا۔عامر ڈوگر چند روز قبل ضلع کچہری خانیوال سے رہائی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ عامرڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں