عسکری ٹاور حملہ کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (صباح نیوز) انسداد تخریب کاری عدالت نے لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، فائرنگ اور جلا ﺅگھیرا ﺅکے کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔پیر کو انسداد تخریب کاری عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، فائرنگ اور جلا ﺅگھیرا ﺅکے کیس کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 2171 میں وہ نامزد ہیں، ان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے، ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جائے۔عدالت نے اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ میرے حوالے سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ پارٹی چھوڑوں گا؟ عمران خان نے کہا ہے یہ لاالہ الا اللہ کی تحریک ہے، ایک بات اور کہوں گا کہ اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں ، مجھے ہے حکم اذاں ہے لاالہ الااللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں