نیٹو کا جاپان میں رابطہ دفتر قائم کرنے کا ارادہ، آن لائن سروے میں سخت مخالفت

ٹوکیو : جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ نیٹو کا جاپان میں رابطہ دفتر قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ یہ خبر بین الاقوامی برادری خاص طور پر ایشیا پیسیفک کے ممالک کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این چینل نے اپنے انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی پلیٹ فارم پر عالمی آن لائن سروے جاری کیا۔”کیا آپ جاپان میں نیٹو کا رابطہ دفتر قائم کرنے پر اتفاق کرتے ہیں یا نہیں؟“سوال کے جواب میں چوبیس گھنٹوں کے اندر 71.1فیصد جواب دہندگان نے ”سخت مخالفت“میں، جبکہ 28.9 فیصد نےاس کی ”حمایت“میں ووٹ دیا۔حالیہ برسوں میں امریکہ اور اس کی رہنمائی میں نیٹو ایشیا پیسیفک کے علاقے میں متعدد کارروائیاں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے جاپان کا دورہ کیا ، جس کا مقصد ہے کہ نیٹو اور ایشیاپیسیفک کے ممالک کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے۔ ان کی جانب سے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں نیٹو کے قیام کا بیان بھی دیا گیا۔ اس حوالے سے انٹرنیٹ کے صارفین نے کہا کہ نیٹو شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم ہے، بحرالکاہل یا ایشیا کی تنظیم نہیں۔سروے کے جواب دہندگان نے یہ بھی کہا کہ نیٹو عسکری توسیع کی بدولت تمام دنیا پر تسلط کی کوشش میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں