عمران خان نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت 3مقدمات میں ضمانتی مچلکے اے ٹی سی میں جمع کرادیئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جناح ہائوس حملہ کیس سمیت جلائو گھیرائو کے 3مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوگئے۔عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ عدالت نے عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا، عدالت نے 9مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کی تھی۔عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔
Load/Hide Comments