پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی نے ق لیگ سے پارٹی ٹکٹوں کی یقین دہانی مانگ لی
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ق سے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی یقین دہانی مانگ لی۔ مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی مانگی ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھاکہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا، چوہدری شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اس کو ہر قیمت پر نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کریں گے کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹ فائدہ مند ہے یا علیحدہ الیکشن۔ بعدازاں چوہدری سرور نے ملاقاتوں کے بعد پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ چوہدری سرور کی سربراہی میں پارٹی کا مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان سے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔
Load/Hide Comments